جلالپورپیروالا،29اگست(اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے تحصیل جلال پور پیر والا میں دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ موضع موتھا جنوبی کا دورہ کیا،ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر جمشید اختر نے اس موقع پر دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ مواضعات کے بارے بریفننگ دی، ان مواضعات میں جانوروں کی تعداد، لگاۓ جانے والے حفاظتی ٹیکے اور علاج معالجہ کے بارے بتایا دریائے ستلج میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں محکمہ لائیو سٹاک کی طرف سے قائم کردہ فلڈ ریلیف کیمپس اور ان پر تعینات سٹاف کی ڈیوٹی روسٹر بارے بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل لائیو سٹاک ساؤتھ پنجاب ڈاکٹر محمود اعجاز گورسی نے کوٹلہ چاکر میں لگائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ کا بھی دورہ کیا۔انہوں نے کیمپ پر موجود سٹاف کی کارکردگی کو چیک کیا، اور ہدایات جاری کی کہ اس مشکل کی گھڑی میں مویشی پال حضرات کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانوروں کے حفاظتی ٹیکوں کو یقینی بنایا جائے اورجانوروں کے علاج معالجہ کی بالکل مفت سہولیات دی جائیں، محکمہ لائیو سٹاک مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مویشی پال حضرات کے ساتھ کھڑا ہے۔











