ملتان، ایس ایم تنویر نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا

26

ملتان 29 آگست ( اےپی پی): نگران صوبائی وزیر انڈسٹریز، کامرس، انوستمنٹ، انرجی اور زراعت ایس ایم تنویر نے محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کا دورہ کیا۔انہوں نے  زرعی یونیورسٹی میں فیکلٹی ہوسٹل کا افتتاح کیا اور یونیورسٹی میں پودا بھی لگایا۔ نگران صوبائی وزیر ایس ایم تنویر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیکلٹی ہاسٹل کے قیام سے ٹیچرز کو بہترین رہائشی سہولیات میسر آئیں گی ۔

 ایم این ایس زرعی یونیورسٹی نے کم عرصے میں بہت ترقی کی ہے۔  ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ملتان کی جنوبی پنجاب کی زرعی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی راؤ کی یونیورسٹی کی ترقی کے لئے خدمات قابل تحسین ہیں . انہوں نے مزید کہا کہ شجرکاری پر ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے. ہر فرد اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے. پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ان کی نگہداشت بھی کر نا ہو گی۔

 اس موقع پر وائس چانسلر ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر راؤ آصف علی، سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی عطیل، ڈین ایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شفقت سعید،  ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عرفان بیگ، ڈائریکٹر زراعت توسیع ملتان شہزاد صابر  سمیت دیگر موجود تھے۔