جوہر آباد،11 اگست (اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام اقلیتی برادری کی جانب سے منیا رٹی ڈے منا یا گیا،اس سلسلہ میں خوشاب میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تقر یب میں ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا،اے ڈی سی (آر) مطاہر امین حیات وٹو،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب ملک محمد اعجاز،تھنکر فورم کے سربراہ اور مسیحی رہنماءڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ،بین المذا ہب کمیٹی کے ممبران، پاد ری نفیس طارق،قیصر اقبال بھٹی،انجمن تاجران کے چیئر مین سمیت مختلف شعبہ ہائے زند گی کے لوگوں نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا اور ڈاکٹر عرفان اللہ نے آزادی کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر کی زیر قیادت میں کابلی گیٹ سے کلمہ چوک تک آزادی واک ہوئی۔واک کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد،پاک آرمی زندہ باد اورکشمیر کی آزادی کے لئے فلک شگاف نعرے لگائے،تمام شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے۔
واک کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر ذیشان شبیر رانا نے کہا کہ یہ اس دن کی یاد ہے جب قائداعظم محمد علی جناحؒ نے کہا تھا کہ پاکستان میں رہنے والی تمام مسیحی و دیگر اقلیتی برادری اپنی ثقافت،مذہب اور زبان میں آزاد ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے تمام پبلک اداروں میں اقلیتوں کے لئے 5فیصد کوٹہ مخصوص کیا ہوا ہے۔
پادری نفیس طارق نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان بننے سے قبل اسی روز 11اگست کو قا ئداعظم محمد علی جناح ؒکی آ واز پر اقلیتوں نے لبیک کہا تھا اور آج تک ہم سب پاکستانی ریاست کے وفادار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انشا ءاللہ ہمارا ملک دشمن کے مذموم ارادوں اور ابلیسی قو توں سے آ زاد رہے گا۔بعدا زاں پاکستان کی ترقی،خوشحا لی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔











