حکومت پنجاب ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کرے گی؛ ڈاکٹر جاوید اکرم

37

لاہور،30 اگست(اے پی پی):نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت و سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا  ہے کہ محکمہ صحت اور محکمہ سوشل ویلفیئر اور بیت المال ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے بنیادی اقدامات اٹھائیں گے،حکومت پنجاب ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے خصوصی گرانٹ بھی جاری کرے گی۔

ان خیالات کا  اظہار انہوں نے   بدھ کو یہاں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل  ایجوکیشن میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے  کیا۔اجلاس میں سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین، ڈی جی مدثر ریاض ملک، ڈائریکٹرز و دیگر افسران نے شرکت کی جبکہ کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک نے وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان سے ذہنی معذوری کا شکار مریضوں کے علاج و معالجہ اور منتقلی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور متعلقہ افسران اور کمشنر ملتان ڈویژن نے نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم کو اس حوالہ سے بریفنگ دی گئیں۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان میں موجود ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ ۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان کے ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے کاوش کرنے پر سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین اور کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کو شاباش دی۔

 ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان میں ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے، ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان سے لائے گئے ذہنی معذوری کا شکار افراد کی انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ میں دوبارہ اسیسمنٹ کروائی جائے گی،ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔

اس موقع پر سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین  نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔کمشنر ملتان ڈویژن عامر خٹک کا کہنا تھا کہ ایدھی ویلفیئر سنٹر ملتان میں ذہنی معذوری کا شکار افراد کی بحالی کیلئے آسانیاں پیدا کررہے ہیں۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنز محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن راجہ منصور احمد، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجدعلی شاہ اور ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف نے شرکت کی۔اجلاس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ پروفیسر ڈاکٹر فرخ عبداللہ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی سے پروفیسر آف سائیکیٹری پروفیسر ڈاکٹر علی مدیح ہاشمی، تارے زمین پر تنظیم سے ڈاکٹر فادیہ کاشف و دیگر افسران نے شرکت کی۔