رحیم یارخان،11 اگست (اے پی پی): بسلسلہ 76ویں جشن آزادی پاکستان اور اقلیتی ڈے کو شایان شان طریقہ سے منائے جانے کے لیے مورخہ 11اگست2023ء اقلیتی آزادی میراتھن ریس بمقام بلجیم چوک تا ہولی کراس چرچ رحیم یار خان منعقد کروائی گئی جس میں ضلع بھر سے مختلف اقلیتوں کے بچوں نے حصہ لیا۔اس موقع پر عمران خورشید فادر ہو لی چرچ،محمد اشفاق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ،ڈینیل برادر ہو لی چرچ،قمر اقبال اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجز ،محمدعارف اسسٹنٹ ایجو کیشن آفیسر فزیکل و دیگر موجود تھے۔
فادر عمران خورشید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ، ڈسٹر کٹ سپورٹس آفیسر اور تما م ضلعی انتظامیہ کا اقلیتی ریس کے بہترین انتظامات اور انعقاد پر شکریہ ادا کیا۔
علاوہ ازیں محمد اشفاق ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نے میڈیا سے گفتگوکے دوران بتایا کہ ڈسٹر کٹ ایڈمنسٹریشن سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ہمیشہ اقلیتی برادری کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرتی رہے گی۔آخر میں جیتنے والے کھلاڑیوں میں نقد کیش انعامات اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔











