ڈیرہ غازی خان میں میثاق سنٹر قائم ،ڈی پی او حسن افضل نےمسیحی برادری کے ہمراہ میثاق سنٹر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا

41

ڈیرہ غازی خان،26 اگست (اے پی پی(:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان کی ہدایت پر ڈی پی او آفس  ڈیرہ غازی خان میں میثاق سنٹر قائم کردیا گیا ہے۔ڈی پی او حسن افضل نےمسیحی برادری کے ہمراہ میثاق سنٹر کا ربن کاٹ کر افتتاح کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او حسن افضل نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری جو کسی بھی مذہب سے ہو اسے یکساں حقوق حاصل ہیں اور بین المذاھب ہم آہنگی کے فروغ کے  ساتھ حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے اقلیتوں خصوصی طور پر مسیحی برادری کا ترجیحی بنیادوں پر خیال رکھا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ خدمت مراکز میں دی جانے والی تمام سہولیات اب اقلیتوں کو میثاق سنٹر پر فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کے تمام تھانہ جات میں قانونی معملات کی بھی یہاں پر دیکھا بھال کی جائے گی۔