سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا اٹاری،دریائے ستلج، اوکاڑہ کا دورہ

38

اوکاڑہ،25اگست (اے پی پی): سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے اٹاری، دریائے ستلج، اوکاڑہ کا دورہ کیا۔

 ترجمان ریسکیو پنجاب کے مطابق سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر کے دورے  کے موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو اوکاڑہ ظفر اقبال نے فلڈ ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ ریسکیو1122 کی 40 بوٹ، آپریٹر کیساتھ فلڈ ریسکیو آپریشن کررہی ہیں، 152 ریسکیور روٹین ڈیوٹی کےعلاوہ فلڈ آپریشن پہ ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں جبکہ اٹاری، پوران،باقر کے مہار، جمال کوٹ، پانا مہار،ہیڈ سلیمانکی، درازکے، مہلوشیخوکا،نامہ جیندیکا،خیر آباد ،رتےکی میں آپریشن جاری ہے۔

ظفر اقبال نے بتایا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں میں 882 لوگوں کا انخلاء اور 86 لوگوں کو ٹرانسپورٹ کیا گیا ہے۔سیکرٹری ایمرجنسی سروسز نے دن رات آپریشن کرنے والے ریسکیور کی کارکردگی کو سراہا۔