مری میں موسلادھاربارش سے موسم خوشگوار،مون سون کی دھوپ کا حبس بھی ختم

37

مری، 25 اگست (اے پی پی):ملکہء کوہسار مری میں  گرج چمک، دھند کے ساتھ موسلادھاربارش سے موسم انتہائی خوشگوار اور مون سون کی دھوپ کا حبس بھی ختم ہو گیا ہے۔

دھند نے مری کے بالائی علاقوں کی پہاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے صبح کے وقت بارش کا سلسلہ شروع ہوا، بارش کا یہ سلسلہ بھوربن نیو مری کے دور دراز علاقوں تک جاری رہا، گرج چمک اور دھند کی وجہ سے مری شہر اور مضافاتی علاقوں کا موسم بڑی حد تک تبدیل ہو گیا ہے۔میدانی علاقوں سے گرمی سے ستائے ہوئے سیاح مری کے خوشگوار موسم سے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔