صدر مملکت سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان   کی  الوداعی ملاقات

13

اسلام آباد،16اگست  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان  نے الوداعی ملاقات کی ہے ۔صدر مملکت نے ڈاکٹر اسد مجید خان کو 31 ویں سیکرٹری خارجہ کے طور پر کامیابی سے مدت مکمل کرنے پر مبارکباد دی۔

 صدر مملکت نے مختلف امور پر  پاکستان کا مؤقف اجاگر کرنے میں ڈاکٹر اسد مجید کی خدمات کو سراہا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں ، خارجہ محاذ پر اقدامات  کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے ریٹائرمنٹ کے بعد کی زندگی کیلئے ڈاکٹر اسد مجید خان کیلئےاپنی  نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔