قصور؛ بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ڈی پی او آفس میں میثاق سنٹر قائم

5

قصور،28اگست( اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع قصور میں میثاق سنٹر کا افتتاح کردیا گیا ہے ،بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے ڈی پی او آفس میں میثاق سنٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔  افتتاحی تقریب میں مسیحی  کمیونٹی کے عمائدین، علما کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔

اس موقع پر  ڈی پی او قصور طارق عزیزسندھونے شرکاء کو انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن اور میثاق سنٹرکے ٹی او آرز کے متعلق بتایا، میثاق سنٹر کا مقصد اقلیتی برادری کے مساوی حقوق اور انکے مسائل کو مل بیٹھ کر حل کرنا ہے،میثاق سنٹر میں پولیس خدمت مرکز کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں۔

ڈی پی او قصورنے کہاکہ میثاق سنٹر میں مسیحی  کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکاروں اور لیڈیز کو تعینات کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ پنجاب پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

مسیحی  کمیونٹی کے عمائدین نے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے قائم کیے گئے میثاق سنٹر کے اقدام کوخوسراہا۔