ڈی جی ایکسائز پنجاب کا ڈویژنل آفس گوجرانوالہ کا اچانک دورہ

76

گوجرانوالہ، 28 اگست(اے پی پی): ڈی جی ایکسائز پنجاب محمد علی کا ڈویژنل آفس گوجرانوالہ کا اچانک دورہ، موٹر وہیکل اور پراپرٹی ٹیکس برانچ کا معائنہ کیا۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی ایکسائزنے موٹر برانچ میں رکھی نمبر پلیٹس پر مالکان کو فون کرائے۔ مالکان نے بتایا کہ ان سے محکمہ کے کسی اہلکار نے رابطہ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی ایکسائز محمد علی نے ذمہ داروں کے خلاف انکوائری کا حکم دے دیا ہے اور کہا کہ گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بلاتاخیر مالکان تک پہنچائی جائیں اور تین سال سے ایک ہی جگہ تعینات خراب کارکردگی والے ملازمین کا تبادلہ کر دیا جائے۔

انہوں نے ڈی جی کی وصولی کا ہدف پورا کرنے والے ملازمین کو شاباش دی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو بلاتاخیر چالان ارسال کیے جائیں اور غلط چالان بھیجنے والے انسپکٹرزکے خلاف سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو ہر ممکن بہترین اور شفاف خدمات فراہم کی جائیں ۔

دورے کے دوران ڈی جی ایکسائز کو ڈائریکٹر ایکسائز جام سراج نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر گجرات ڈویژن محمد عبداللہ اور تمام ای ٹی اوز بھی موجود تھے۔