بھکر؛ ڈپٹی کمشنر کا شاہراہوں کی لنکس روڈ پر سپیڈ بریکر بنانے کے امور کا جائزہ

10

بھکر،28 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان قیمتی انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے خصوصی طور پر متحرک،ڈپٹی کمشنر نے ضلع کی مین شاہراہوں کی لنکس روڈ پر سپیڈ بریکر بنانے کے امور کا جائزہ لینے ککری موڑ پر پہنچ گئے ۔ انہوں محکمہ ہائی ویز افسران کو ہدایات جاری کی کہ ضلع کے معروف اور مصروف روڈز پر سپیڈ بریکر کی تیاری کے عمل کو مزید تیز رفتار بنایا ۔ان کا کہنا تھا سپیڈ بریکر کی تیاری میں ناقص میٹیریل ہرگز استعمال نہ کیا جائے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے مزید کہا کہ متعلقہ افسران ضلع میں سپیڈ بریکرز کے تعمیراتی کام کو بلاتعطل جاری رکھیں تاکہ مین شاہراہوں پر ٹریفک حادثات میں نمایاں کمی ممکن بنائی جاسکے۔