قصور،5اگست(اے پی پی): بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے چار سال پر یوم استحصال کشمیر ریلیاں نکالی گئیں۔
ڈپٹی کمشنرقصور محمد ارشد بھٹی محمدارشد بھٹی کی قیادت میں ریلی کا انعقاد کیا گیا،یوم استحصال کشمیر ریلیوں میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنرقصورمحمدارشدبھٹی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کیساتھ ہماری وابستگی لا زوال ہے، ہم کشمیریوں کی آواز ہیں،5 اگست 2019 تاریخ کا سیاہ دن ہے، آج کے دن بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات کیا۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جرات اور بہادری سے بھارتی مہم کو نا کام بنایا ہے۔
یوم استحصال کشمیر ریلی کے اختتام پر ملک و قوم کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔











