لاہور24اگست:( اے پی پی ): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں سکولوں میں تدریسی اورانتظامی بہتری کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں معیارتعلیم کی بہتری کیلئے سکولوں کواپ گریڈ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے سکولوں کی اپ گریڈیشن کے پروگرام کی منظوری دیتے ہوئے قابل عمل پلان طلب کر لیا – اجلاس میں اپ گریڈ ڈسرکاری سکولوں کا نام”پنجاب پبلک سکولز“ رکھنے پر اتفاق کیا گیا- بریفنگ میں بتایا گیا کہ ہر ڈویژن میں ایک گرلز اورایک بوائز سکول کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔پنجاب میں 216سرکاری سکولوں کواپ گریڈ کیا جائے گا۔ ماڈل سکول کے اساتذہ کی استعدادکار بڑھانے کیلئے لمزاوریوایم ٹی میں ٹریننگ کا اہتمام کیا جائے گا۔سرکاری سکولوں کا تدریسی وانتظامی معیاربہترین نجی سکولوں کے برابرلایاجائیگا۔اپ گریڈ سکولوں کیلئے بہترین وزیٹنگ ٹیچرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ عمارت،کلاس روم،لیبارٹریزکو سٹیٹ آف دی آر ٹ بنایا جائے گا۔پنجاب پبلک سکولز کے انتظامی امور کیلئے دانش سکول اتھارٹی کے تحت الگ ونگ قائم ہوگا-اجلاس میں چیف سیکرٹری،سیکرٹریز فنانس،سکولزاورمتعلقہ حکام نے شرکت کی-











