ملتان، ضلعی انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات شروع کردیے

6

ملتان02 اگست ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے سرکاری تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات شروع کردیے ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے پائلٹ سکول اور ماڈل گرلز سکول نواں شہر کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے محکمہ تعلیم کے ہمراہ کلاس رومز اور بلڈنگ کی حالت زار کا جائزہ لیا۔قبل ازیں ڈپٹی کمشنر نے ابدالی روڈ پر واقع اپوا پرائمری سکول ابدالی روڈ کو بھی فوری فعال کرنے کا بھی حکم دیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر سے آل پاکستان وومن آرگنائزیشن کے وفد نے بھی ملاقات کی اور سکول کی فعالیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ محکمہ تعلیم سکولز کی نئی سکیموں کیلئے فوری بجٹ تجاویز مرتب کرے کیونکہ عوام کا سرکاری تعلیمی اداروں پر اعتماد بحال کرنا ناگزیر ہے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ آئی ٹی لیباریٹز اور آرٹس کلاسز کو جدید خطوط پر اپ گریڈ کیا جائے۔گا جبکہ اساتذہ کی استعداد کار میں اضافے کیلئے تربیتی کورسز کا بھی اہتمام کیا جائے۔