شہباز شریف ہسپتال میں مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایمرجنسی کومکمل فعال کیاجائے،ڈپٹی کمشنر ملتان

10

ملتان۔ 02 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر ملتان عمر جہانگیر نے کہاہے کہ مریضوں کے صحت کارڈ کے لئے رجسٹریشن کے عمل کو مزید تیز کردیاگیاہے ،مریضوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ایمرجنسی کومکمل فعال کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے شہبازشریف ہسپتال اورگائنی یونٹ کے اچانک دورے کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ ہیلتھ کونسل کے ذریعے ہسپتال کی مشینری کی خریداری و مرمت کے کام فوری مکمل کئے جائیں، لواحقین کے لئے انتظارگاہوں اور پارکنگ کا نظام بھی بہتر کیاجائے ۔انہوں نے  کہاکہ صحت کے شعبے کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ،انہوں نے گائنی وارڈ ،ادویات کےسٹاک اورآئوٹ ڈور میں سہولیات کاجائزہ  بھی لیا۔اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق اور ایم ایس شہباز شریف ہسپتال نے  انہیں انتظامات  بارے بریفنگ دی۔