ملتان، ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد

22

ملتان، یکم اگست ( اےپی پی): حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام ریونیو عوامی خدمت کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر 2 سو سے زائد ریونیو سے متعلق درخواستوں کی موقع پر شنوائی کی گئی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نعمان افضل اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی سیمل مشتاق نے درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔عوامی خدمت کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سے پٹواری تک ریونیو افسران ایک چھت تلے موجود رہے۔اور شہریوں کو ریلیف دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ ہر ماہ کے آغاز میں ریونیو کچہری کا انعقاد براہ راست ریلیف کا ذریعہ ہے۔فرد ملکیت،ڈومیسائل،ریکارڈ کی درستگی سمیت ریونیو شکایات کا ازالہ ترجیح ہے۔عمر جہانگیر نے کہا کہ تمام درخواستوں پر فوری ایکشن لیکر شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی کی جارہی ہے۔