ملتان، ڈی سی عمر جہانگیرکی زیر صدارت علی گڑھ ماڈل سکول کے انتظامی بورڈ کا اجلاس

14

ملتان،02 اگست ( اےپی پی): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے علی گڑھ ماڈل سکول میں معیار تعلیم کی بہتری کیلئے منفرد قدم اٹھاتے ہوئے نجی سیکٹر کے تعاون سے سکول کو جدید تعلیمی سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے بعد ضلعی انتظامیہ ک جانب سے سکول کی اپ گریڈیشن اور تزئین و آرائش کا باقاعدہ آغاز بھی کردیا گیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے علی گڑھ ماڈل سکول کے انتظامی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز سمیت بورڈ اراکین نے بھی شرکت کی ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ عالمی معیار کے مطابق سکول کو ڈھالنے کیلئے انتظامی کنٹرول نجی سیکٹر کو دیدیا ہے علی گڑھ ماڈل سکول کی ازسر نو تزئین آرائش اور گڈ گورننس ماڈل متعارف کرایا جائے گا۔عمر جہانگیر کا کہنا تھا کہ علی گڑھ ماڈل سکول کی سالوں پرانی روایات کے مطابق تعلیمی معیار بہتر کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ و تعلیمی ماہرین پر مشتمل انتظامی بورڈ سکول معاملات کی نگرانی کرے گا۔ تاکہ چوں اور والدین کو علی گڑھ سکول میں مثالی ماحول فراہم کیاجاسکے۔بعد ازاں نجی سیکٹر کی این جی او پروگریسیو ایجوکیشن نیٹ ورک (PEN) اور ضلعی انتظامیہ کے مابین علی گڑھ ماڈل سکول کی اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے گئے۔