ملتان، 02 اگست (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام نے ایم ڈی اے آفس کے نئے بلاک کی زیر تعمیر عمارت کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے عمارت میں استعمال ہونے والے مٹیریل کا معائنہ کیا اور موقع پر احکامات جاری کئے۔ انہوں نے ڈائریکٹر انجینئرنگ رانا وسیم کو ہدایت کی کہ بلڈنگ کی تعمیر میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی مسلسل نگرانی کی جائے ،بلڈنگ کی تعمیر میں معیار پر کسی قسم کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے نے معیار اور کام کی رفتار پر ٹھیکیدار کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ کی تعمیر میں سب سے اچھی شہرت یافتہ کمپنی کا الیکٹریکسٹی مٹیریل اورسریا استعمال کیا جائے،مسجد کی تعمیر کا کام فوری طور پر مکمل کر کے نمازیوں کو سہولت دی جائے۔
ڈائریکٹر انجنئیرنگ ایم ڈی اے رانا وسیم نے ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے کو پروجیکٹ بارے بریف کرتے ہوئے بتایا کہ اس پروجیکٹ کو دو فیز میں تعمیر کیا جا رہا ہے ، بلڈنگ کے پہلے فیز کا گرے سٹرکچر مکمل کر کے فنشنگ ورک پر کام تیزی سے جاری ہے،بلڈنگ کی تعمیر کا کام اس سال مکمل کر لیا جائے گا۔











