ملتان؛ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر سے 50ویں کامن کے زیر تربیت سی ایس پی افسران کی ملاقات

28

ملتان،13اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر سے 50ویں کامن کے زیر تربیت سی ایس پی افسران نے ملتان مطالعاتی دورے کے موقع پر ملاقات کی۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے وفد کو انتظامی امور اور ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے کہا کہ شہر اولیاء کے ترقیاتی منصوبوں پر حکومت پنجاب کی خصوصی  توجہ ہے،ملکی ترقی کیلئے تمام اداروں میں گڈ گورننس کا عملی ماڈل نافذ کرنا ناگزیر ہے۔ان  کا کہنا تھا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے نئے افسران جذبہ خدمت خلق سے کام کریں،فیلڈ وزٹس اور ٹریننگ سے روزمرہ امور کی انجام دہی میں مدد ملتی ہے۔

 46ویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے وفد کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو سوئنئر دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔