یوم آزادی پر مری میں سیا حوں کے بے تحاشہ رش کے باعث انتظامیہ الرٹ ہے ؛ ایس پی صدر نبیل کھوکھر

44

راولپنڈی،13 اگست (اے پی پی ): ایس پی صدر نبیل کھوکھر ،سینئر ٹریفک آفیسر راولپنڈی منیرہاشمی  نے کہا کہ 14 اگست ملک بھر کی طر ح مری میں بھی منایا جارہاہے ،مری کی سرکاری اور نجی عمارتوں کو سجایا گیا ہے ،سیا حوں کے بے تحاشہ رش کے باوجود یہاں انتظامیہ پولیس اور دیگر ادارے الرٹ ہیں۔

ان خیالات  کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے  کہا کہ  سیاحوں کے بے تحاشہ رش کے باوجود یہاں انتظامیہ پولیس اور دیگر ادارے الرٹ ہیں اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات بہام پہنچاتے ہوئے انتظامیہ اپنی زمہ داریاں پوری کرے گی ، اس حوالے سے بہتر اقدامات اٹھائے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک کورواں دواں رکھنے کے لئے تعطیلات کے دوران بہتر انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ سیاحوں کوکوئی مشکل پیش نہ آئے۔