ملتان ،16 اگست (اے پی پی):جشن آزادی کرکٹ میلہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج ملتان روڈ بورے والا میں بدھ سےشروع ہوگیا ہے جس میں بی ایس کلاسز کی چار ٹیمیں شامل ہیں ۔ کالج کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم نے میچز کی تقریب کا آغاز کیا۔
پہلا میچ بی ایس فزیکل ایجوکیشن اور بی ایس انگلش کے درمیان کھیلا گیا، پہلے میچ میں بی ایس فزیکل ایجوکیشن نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ چھ اوور میں 56 رنز بنائے جبکہ بی ایس انگلش نے بعد میں کھیلتے ہوئے 05 اوورز میں اسکور مکمل کر لیا۔ بی ایس انگلش کی جانب سے سکندر حسین اور محمد سمیع نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ۔
دوسرا میچ بی ایس اردو اور بی ایس اکنامکس کے درمیان کھیلا گیا ۔ بی ایس اکنامکس نے مقررہ 06 اوور میں پہلے کھیلتے ہوئے 76 رنز سکور کئے جبکہ بی ایس اردو نے مقررہ اوور میں رنز مکمل کر لیے ، بی ایس اردو کی طرف سے مہران اور سردار علی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ فائنل میچ ہفتہ کے دن کھیلا جائے گا ۔ آخری فیصلہ کن میچ کے مہمان خصوصی احمر روف بھٹی ڈائریکٹر کالجز ملتان ہونگے۔











