بھکر،16 اگست(اے پی پی): آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور ،آر پی او سرگودھا شارق کمال صدیقی کے ویژن کے مطابق ڈی پی او حافظ محمد نوید قمر قریشی کی طرف سے روزمرہ کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے ، ڈی پی او نے کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کی اور انکے مسائل دریافت کیے۔
ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ پولیس افسران کو بذریعہ ٹیلیفون فوری ہدایات جاری کی۔ کھلی کچہری کا مقصد شہریوں کے مسائل سے آگاہ ہو کر مسائل و تکالیف کا فوری ازالہ کرنا ہے۔
ڈی پی او نے کہا کہ شہری بلا جھجھک مجھے اپنے مسائل سے آگاہ کر سکتے ہیں جنکی ہر ممکن مدد کو یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام اور پولیس کے مابین رابطہ مزید بہتر بنانا اور عوام کے ساتھ مل کر جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔











