ملتان؛ آر پی او کی میٹرک میں  نمایاں  پوزیشن  حاصل کرنے  والے شربت فروش محمد حذیفہ کی حوصلہ افزائی ، تحائف دیئے

28

 ملتان، 7 اگست (اے پی پی ): انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد سہیل چودھری نے میٹرک میں  نمایاں  پوزیشن   حاصل کرنے  والے شربت فروش محمد حذیفہ کو اپنے دفتر بلا کر حوصلہ افزائی کی  اور تحائف دیئے ۔

 ریجنل پولیس آفس آ مد پر مکمل پروٹوکول کے ساتھ پولیس سکورٹ  میں ان کی والدہ محترمہ کے ہمراہ لایا  گیا۔

اس موقع پر آ ر پی او کا کہنا تھا کہ  بچے ہمارا مستقبل ہیں، پاکستان  میں ٹیلنٹڈ بچوں کی کمی نہیں ہے تاہم  ان  کی حوصلہ افزائی  اور سپورٹ سے ان کے ٹیلنٹ میں مزید  اضافہ کیاجا سکتا ہے تاکہ ملکی ترقی میں ایسے ٹیلنٹڈ بچے فعال کردار  ادا کر سکیں ۔   انہوں نے  بچے کی مزید تعلیم کے لئے ائیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر سے بھی بات کی اور ان  کی تعلیم کے تمام  اخراجات بشمول بکس، یونیفارم  دیگر اخراجات محکمہ پولیس  کی جانب سے  ادا کرنے کی یقین دھانی کرائی ۔

یاد رہے کہ محمد حزیفہ نے سال 2020 میں میٹرک کے امتحان میں 1050 نمبر حاصل کئے تھےلیکن وہ مزید تعلیم کے لئے اخراجات  برداشت نہیں کر سکتا تھا ۔ جس پر ملتان ریجن کے سربراہ نے آ ئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی ہدایت پر  اس کی بھر پور سپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے تھے ۔