ملتان؛ اشیاءضروریہ کی قیمتیں مستحکم  رکھنے کیلئے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے،  کمشنر

17

ملتان،28 اگست (اے پی پی ):کمشنر انجینئر عامر خٹک نے اشیاءضروریہ کی قیمتیں مستحکم   رکھنے کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا ہے  کہ اشیاءخوردونوش کی قیمت مستحکم  کر کے گرانفروشوں، ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائی میں تیزی لائی جائے۔

کمشنر انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت اضلاع کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فوڈ اتھارٹی کیساتھ ملکر کر جوائنٹ آپریش کرے۔ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اپنی کارکردگی بہتر بنائیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مارکیٹوں میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں،پرائس کنٹرول کے علاوہ انکا نمائندہ ہرگز فیلڈ انسپکشن نہیں کرسکتا۔

کمشنر عامر خٹک نے اشیاءخوردونوش کی مصنوعی قلت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت  دیتے ہوئے کہا کہ کسی مافیا کو من مانی نہیں کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ضلع سے باہر کپاس کی گانٹھوں کی ترسیل کی مکمل فہرست بنائی جائے۔ملتان ڈویژن میں ریکارڈ کپاس کاشت کی گئی، بہترین پیداوار ہوئی۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز نے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈویژن میں 136 پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے ایک روز میں 3850 چھاپے مارے، 2 مقدمات درج،23 افراد گرفتار,276000 روپے جرمانہ کیا گیا،عوام کو اشیاءخوردونوش کی سرکاری نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔

 اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔