بھکر؛ڈپٹی کمشنر کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،اپنی نگرانی میں بولی   کا عمل مکمل کرایا

5

بھکر،28 اگست(اے پی پی ):ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان  نے  علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ  کیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان نے اپنی نگرانی میں بولی   کا عمل مکمل کرایا۔ انہوں نے اس موقع پر دیگر اضلاع کی سبزی منڈیوں کے بذریعہ فون ریٹس چیک کئے جس کے نتیجہ میں آلو، پیاز اور ٹماٹر کے نرخوں میں 5سے 10 روپے کی کمی لائی گئی ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر نے موقع پر سرکاری نرخنامہ جاری کراویا۔ ان کا کہنا تھا کہ عام مارکیٹ میں سرکاری تعین کردہ نرخوں میں اشیائے خوردونوش کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے خصوصی میکنزم تیار کرلیا گیا ہے، اس سلسلہ میں ضلع بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مصنوعی مہنگائی،ذخیرہ اندوزی اور گراں فروشی کے خلاف موثر انداز میں کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی کارکردگی کو روزانہ بنیاد پر جانچا جا رہا ہے، اس ضمن میں تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو خصوصی تاکید کی گئی ہے کہ مہنگائی کے اسباب پیدا کرنے والے غیر معاون عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت ایکشن لیں اور ہرگز کسی کے ساتھ رو رعایت نہ برتی جائے۔