ملتان، 24 اگست (اے پی پی ): پی ایچ اے ملتان اور نجی آٹو موبائل کمپنی کے اشتراک سے روڈ سیفٹی آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ ریجنل منیجر سیفٹی آصف اکرام غوری نے لیکچر دیا۔ ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس پی ایچ اے ملتان محمد اختر منڈھیرا نے سیمینار میں خصوصی شرکت کی ۔
سیمینار میں شرکاء کو ہیلمٹ کی اہمیت، بائیک پر شیشوں کی اہمیت، ون ویلنگ کے نقصانات اور ٹریفک قوانین کے بارے میں آگاہی دی گئی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس محمد اختر منڈھیرا نے کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے، ہیلمٹ اور روڈ پر ٹریفک بارے عام آدمی کی آگاہی کے لئے ایسے سیمینار سے عوام میں شعور حاصل کرنا ممکن ہو گا۔
سیمینار کے اختتام پر ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔ پی ایچ اے ملازمین کی بڑی تعداد بھی سیمینار میں شریک ہوئی۔











