ملتان؛ ڈائریکٹر تعلقات عامہ کی زیر صدارت اجلاس 

34

ملتان،24 اگست (اے پی پی ):ڈائریکٹر تعلقات عامہ احمد نعیم ملک کی زیر صدارت  جمعرات کو یہاں ملتان ڈویژن کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلقات عامہ کے حوالے سے مختلف امور اور اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

 ڈائریکٹر تعلقات عامہ ملتان ڈویژن احمد نعیم ملک نے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے فلاحی منصوبوں کی موثر تشہیر کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، حکومتی اقدامات کی موثر تشہیر کے لیےصحافی برادری سے مضبوط رشتہ ضروری ہے۔

احمد نعیم ملک نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صحافی برادری کے لیے فلاحی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ افسران اور سٹاف اپنی ذمہ داریاں احسن انداز سے ادا کریں ،ضلعی افسران اطلاعات ضلعی انتظامیہ سے رابطہ میں رہیں، تمام افسران اور سٹاف کی کارکردگی کو مانیٹر کیا جائے گا۔

اجلاس میں ڈپٹی ڈائر یکٹر محمد سجاد جہانیہ، میاں نعیم عاصم ،فرقان عباس حیدر ،وسیم یوسف ،ارم سلیمی، ڈی ڈی پی آر لودھراں نعمان مسعود اور ڈی ڈی پی آر خانیوال سلمان خالد نے شرکت کی ۔