ملتان؛ گھڑ ڈانس میلے کا انعقاد، 100 سے زائد گھوڑوں کی شرکت

48

ملتان،25اگست (اے پی پی):لڈن کے نزدیک میلہ غفورواں میں گھڑ ڈانس  میلے  کا انعقاد کیا گیا ۔

 گھوڑا ڈانس کے مقابلوں میں ملک غضنفر لنگڑیال نے میدان مار لیا۔میلہ غفور واں میں گھڑ ڈانس جس میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے کرتب پیش کئے کہ شائقین داد د ئیے بغیر نہ رہ سکے ۔

گھڑ ڈانس میں ریجن بھر سے سو سے زائد گھوڑوں نے شرکت کی،اس قدیم گھڑ ڈانس میلے میں موسیقی کی دھنوں پر گھوڑوں نے ایسے ایسے کمال انداز میں ڈانس کیا کہ مالک بھی اپنے گھوڑوں کے ناچ پر ناز کرتے رہے ۔گھوڑوں نے ڈھول کی تھاپ پر ٹھاٹھ،لنگڑی، دھمال،پلٹ،چھپ،روڈ سمیت دیگر کئی قسم کے ڈانس کئے۔

میلے میں اچھی اور خوبصورت پرفارمنس دینے والے گھوڑوں کو انعام سے نوازا گیا،پہلی پوزیشن ملک غضنفر لنگڑیال کے گھوڑے نے حاصلِ کی  جس کو ایک لاکھ روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا اور سیکنڈ پوزیشن پیر سید عرفان شاہ بخاری کے گھوڑے نے حاصلِ کی اور پچاس ہزار روپے اور ٹرافی سے نوازا گیا اس کے علاوہ سپیشل انعام  سے چوہدری ابراہیم سنگیڑا ببر شیر کو نوازا گیا۔

میلے میں چیف گیسٹ چوہدری عماد کمبوہ دوبئی سے شرکت کرنے آئے،  گھوڑا ڈانس میلہ کے آرگنائزر ملک غضنفر لنگڑیال،ملک شاہد یار ،ملک ارشد لنگڑیال اور اہل علاقہ کے علاوہ دور دور سے ی بہت بڑی تعداد میں  لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔