اوکاڑہ؛ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا دریائے ستلج، اٹاری اوکاڑہ کا دورہ 

6

اوکاڑہ،25اگست(اے پی پی): نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا دریائے ستلج، اٹاری اوکاڑہ کا دورہ سیلاب متاثرین سے ملاقات ،انتظامات کا جائزہ لیا ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ہمراہ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر بھی موجود تھے۔

 سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر نے فلڈ اینڈ ریسکیو آپریشن کی بریفنگ دی اور کہاکہ پنجاب بھر میں 87754 لوگوں کا انخلاء، 14859لوگوں کی ٹرانسپورٹیشن 13808 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے ۔ پنجاب بھر کے سیلابی علاقہ جات میں ریسکیو 1122 کی 425 ریسکیو بوٹ، 1660 ریسکیو ایمرجنسی سروسز فراہم کر رہے ہیں۔

پنجاب بھر سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8484 لوگوں کا انخلاء، 420 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 341 جانوروں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا گزشتہ 24 گھنٹوں میں 887 لوگوں کا انخلاءاور 86 افراد کی ٹرانسپورٹیشن اور 16 جانوروں کو منتقل جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیاگیا۔