ملتان؛ یوم استحصال کشمیر پر شہباز شریف ہسپتال میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا  انعقاد

33

ملتان، 05 اگست(اے پی پی ): کشمیر ہمارا ہے، کشمیر لے کر رہیں گے، پانچ اگست یوم استحصال کشمیر کے موقع پر ڈی ایچ کیو شہباز شریف ہسپتال کہ ڈاکٹرز اور سٹاف کی جانب سے یوم استحصال واک کا انعقاد کیا۔ واک میں ایم ایس ڈاکٹر کاظم خان صاحب ڈاکٹر عمیر مقصود ،ڈاکٹر یاسین ،ڈاکٹر اقبال بپی ،ڈاکٹر ربینہ قریشی اور ہسپتال کے عملے نے شرکت کی۔

اس موقع پر شہباز شریف ہاسپٹل کے ایم ایس ڈاکٹر کاظم خان  نے کہا کہ 2019سے کشمیریوں کے ساتھ استحصال راوا رکھا گیا ،اس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔