گلگت بلتستان اسمبلی نے سانحہ باجوڑ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی

8

گلگت،05 اگست (اے پی پی ):گلگت بلتستان اسمبلی نے سانحہ باجوڑ کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی ہے ۔

  ہفتہ کو  اسمبلی کے 23 ویں اجلاس کے دوران جمعیتِ علماء اسلام (ف) کے رکن و  وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ،زکوۃ،عشر گلگت بلتستان اسمبلی  کی طرف سے اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو اسمبلی ممبران نے متفقہ طور پر منظور کرتے ہوئے اس سانحے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور حکومت سے بھرپور مطالبہ کیا ہے کہ اس اس سانحہ میں ملوث دہشت گردوں کی نشاندہی کر کے عبرت ناک سزا دی جائے تاکہ غمزدہ خاندانوں کو انصاف مل سکے۔اس قرارداد میں  شہداء اور زخمیوں کے لواحقین سے  ہمدردی کا اظہار بھی کیا گیا ہے۔