ملتان ؛حضرت بہاوالدین زکریا ملتانی ؒکا سالانہ عرس، قلعہ کہنہ قاسم پر ریسکیو 1122 کے کیمپ کا انعقاد

23

ملتان،23 اگست (اے پی پی): حضرت بہاوالدین زکریا ملتانیؒ کے سالانہ عرس پر قلعہ کہنہ قاسم پر ریسکیو 1122 کے کیمپ کا انعقادکیا گیا۔

عرس کے موقع پر ریسکیو ٹیمیں ،8 موٹر بائیک ایمبولینس ، 2 ریسکیو ایمبولینس ، ریسکیو فائر وہیکل ، اور ریسکیو ریکوری وہیکل کسی بھی ایمرجنسی کے لیے موقع پر موجود ہیں اور ریسکیو اہلکار عرس پر آنے والے زائرین کی مدد کے لیے ہر دم تیار ہیں۔