ملتان، 15اگست(اے پی پی ): انفورسمنٹ ٹیم ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ضلعی انتظامیہ و میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہمراہ تجاوزات کے خلاف و عوامی شکایات کے ازالے کے لیے بڑے پیمانے پر بلا امتیاز کارروائیاں کی ، آج کی کارروائیوں میں گارڈن ٹاٶن شیر شاہ ، ناگ شاہ چوک ، پل مظفرآباد و مل پھاٹک مظفر آباد سے تجاوزات کا صفایا کردیاگیا، متعدد تجاوزات مسمار کر دی گئی ۔











