ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نےضلع اوکاڑہ میں “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کا آغاز کردیا

22

اوکاڑہ،15اگست(اے پی پی ):پنجاب حکومت کی ہدایت پر  ضلع اوکاڑہ میں بھی “اب گاؤں چمکیں گے”پروگرام کا آغازکیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے چک نمبر 53ٹو ایل میں اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ کے ہمراہ “اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کا افتتاح کیا

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے “اب گاؤں چمکیں گے” پروگرام کے اغراض و مقاصد سے اہلیان دیہہ کو آگاہ کیااور کہا کہ گاؤں کی صفائی ستھرائی اور کوڑا کرکٹ اٹھانے کے لئے مشینری فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مقامی افراد پر مشتمل ویلج کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو صفائی ستھرائی کے کام کا جائزہ لے گی،مقامی افراد کی مشاورت سے کوڑا کرکٹ کو محفوظ انداز میں تلف کرنے کے لئے مشاورت کی جائے گی۔

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا کہ یہ شہر ہم سب کا ہے احساس ذمہ داری سے ہمیں اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنا ہے۔

اہلیان دیہہ نے پنجاب حکومت کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ڈپٹی کمشنر نے اہلیان دیہہ کے ہمراہ آگاہی واک کی اوریونین کونسل 29 میں پودا بھی لگایا،آخر میں ملکی سلامتی ترقی خوشحالی کے لئے دعا بھی کی گئی۔ اس موقع پر افسران لوکل گورنمنٹ ملک عرفان ،انوش ڈینیئل بھی موجود تھے۔