ملتان،15 اگست (اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے ڈینگی کے تدارک کیلئے ضلع بھر میں بھرپور کریک ڈاوؤن کیا اس سلسلے میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے ڈینگی ایکٹ کے تحت 2 سو مقدمات درج کرادیے۔فوکل پرسن برائے ڈینگی مہم ڈاکٹر عطاءالرحمن نے کریک ڈاؤن کی سربراہی کی، کریک ڈاؤن کے دوران ڈینگی لاروا ملنے پر 50 سے زائد کمرشل مقامات کو بھی سربمہر کردیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر کی ہدایت پر ضلعی محکموں نے خصوصی چیکنگ ٹیمیں بھی تشکیل دے دیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر عمر جہانگیر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رواں ماہ ڈینگی ایکٹ کے تحت 986 مقدمات درج کرائے گئے جبکہ ڈینگی لاروا ملنے پر 421 مقامات سربمہر کرکے 26 افراد گرفتار کئے گئے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کے تحفظ کیلئے ڈینگی لاروا تلفی پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔











