پشاور، 14 اگست(اے پی پی): ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور کی خصوصی ہدایت پر 76 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے ملک سعد شہید پولیس لائن میں پرچم کشائی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے بعد پولیس کے چاق و چوبند دستے نے پرچم کو سلامی پیش کی۔
ایس پی پیڈ کوارٹرز رحیم حسین نے پرچم کشائی کرتے ہوئے سلامی دی اور ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگیں۔