میرپورخاص، ڈی سی نور مصطفیٰ لغاری نے میڈیکل سپریٹنڈینٹ/سول سرجن کو اسپتال کی بہتری کے لیے تنبیہی لیٹر لکھ دیا

46

میرپورخاص، 26 اگست ( اے پی پی): ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصطفیٰ لغاری نے سول اسپتال کا اچانک دورہ کرنے، ڈاکٹروں سمیت اسپتال کے عملہ کی کمی و غیر حاضری اور صفاٸی کی ابتر صورتحال پر میڈیکل سپریٹنڈینٹ/سول سرجن کو اسپتال کی بہتری کے لیے تنبیہی لیٹر لکھ دیا۔ جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نور مصطفیٰ لغاری نے سول اسپتال کے تمام وارڈوں کا جائزہ لیا جہاں وارڈوں میں صفاٸی کی ابتر صورتحال نظر آٸی، اسپتال اسٹاف کی موٹر ساٸیکلیں وارڈوں کے اندر کھڑی ہوٸی تھیں اسپتال کے دورے میں مریضوں نے ڈاکٹروں اور دیگر عملے کے خلاف شکایتوں کے انبار لگادیے۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈاکٹروں سمیت ڈیوٹی سے غیر حاضر میڈیکل افسران و عملے کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے ان کے خلاف فوری کارروائی کرنے کی ہدایت کا بھی لکھ دیا۔ اسپتال میں سرکاری دوائیاں نہیں مل رہی ہیں مریض باہر سے منگوارہے ہیں، اسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں کوئی بھی سہولت نہیں حادثے کے صورت میں بڑے شہروں کی جانب بھیجا جارہا ہے اسپتال میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل اسٹاف اور جدید طبی سہولیات کی کمی ہے جس کی وجہ سے اسے ریفر اسپتال کہا جارہا ہے۔ سول اسپتال کی معاملات کو بہتر بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات اٹھاٸے جاٸیں۔ ڈپٹی کمشنر میرپورخاص نے روزانہ کی بنیاد پر سول اسپتال کا دورہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔