ملتان، پریس کلب ملتان کرکٹ ٹورنامنٹ ایکسپریس ٹیم نے 70 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کر لیا

31

ملتان، 26 آگست ( اےپی پی): پریس کلب ملتان کرکٹ ٹورنامنٹ ایکسپریس ٹیم نے 70 رنز کے بھاری مارجن سے اپنے نام کر لیا، ایکسپریس کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 139 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں خبریں کی ٹیم 69 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی ، پہلا آل جرنلسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ ناک آؤٹ سسٹم کے تحت کھیلا گیا ، فائنل میچ میں خبریں کی ٹیم نے ایکسپریس کوٹاس جیت کر بیٹنگ کی دعوت دی ، ایکسپریس کی ٹیم اپنے روایتی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کاآغاز کیا اور مقررہ اوورز میں 138 رنز بنائے ایکسپریس کی جانب سے الیان عباس نے 55 ولید بلال نے 42 ،راشد نے 22 اور حامد چوہدری نے 12 رنز بنائے ، جواب میں خبریں کی ٹیم نے آغاز پر اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور چار اوورز میں 60 رنزبنا لیے مگر پانچویں اوور میں نشید انجم کی عمدہ بولنگ نے میچ کا نقشہ ہی بدل دیا اور پانچویں اوور میں نشید انجم نے خبریں کے مین تین بلے باز پویلین بھیج دئیے جس کے بعد خبریں کی ٹیم 69 رنز تک محدود رہی اور ایکسپریس کی ٹیم نے پہلا جرنلسٹ کرکٹ ٹورنامنٹ 70 رنز سے اپنے نام کر لیا ، فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو 25 ہزار ، ٹرافی اور کھلاڑیوں کو میڈلز سے دئیے گئے ، ٹورنامنٹ کے بہترین بلے باز خبریں ٹیم کے بلے باز عبداللہ خالد رہے جنہوں نے پورے ٹورنامنٹ میں 213 رنز بنائے جبکہ بہترین باؤلر نشید انجم شاہ رہے جنہوں نے 9 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ، فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی ایکسپریس کے آل راؤنڈر الیان عباس کو دیا گیا ، جبکہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز ایکسپریس کے رپورٹر حامد چوہدری کے نام رہا ، ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی ولید بلال قرار پائے جنہوں نے 150 رنز بنائے اور آٹھ وکٹیں حاصل کی ایکسپریس کے کپتان ممتاز خان نیازی نے جیت کو کھلاڑیوں کی مشترکہ کاوش کا نتیجہ قرار دیا ، تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں اور پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،  جنرل سیکرٹری نثار نے چیئرمین سپورٹس کمیٹی تنویر گیلانی کو بہترین ٹورنامنٹ کرانے پر مبارکباد دی ، اور ایکسپریس ٹیم کو جیت پر ڈھیروں مبارکباد دی، فائنل میچ کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی ، ڈی جی ایم ڈی زاہد اکرام ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ارم سلیمی اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضوان ہانس تھے۔