نوشہرہ ورکاں؛ ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی واک کا انعقاد

10

نوشہرہ ورکاں،28 اگست(اے پی پی): ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت سے متعلق آگاہی کے عالمی مہینے کے موقع پر آگاہی واک کا  انعقاد کیا   گیا، جس کا اہتمام ہسپتال سے تتلے عالی روڈ تک کیا گیا۔واک میں ڈی ڈی ایچ او تحصیل نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر محمد ادریس، اسسٹنٹ کمشنر نوشہرہ ورکاں محمد نوید حیدر، میڈیکل سپریڈنٹ تحصیل ہیڈ کواٹر ڈاکٹر مقصود ظفر مان اور دیگر عملہ محکمہ صحت نے شرکت کی۔

اس موقع پر  ڈی ڈی ایچ او تحصیل نوشہرہ ورکاں ڈاکٹر محمد ادریس نے کہا ہے کہ  ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت انمول موتیوں کی طرح ہے، بچے کو ماں کے دودھ  جیسی مجرب غذا کا ملنا نو عمری میں بہترین نعمت کا میسر ہونا ثابت ہے۔