نوشہرہ ورکاں؛ چوروں ڈکیتوں کے خلا ف کارروائی، دو ڈکیت گینگز سے مال مسروقہ بر آمد، مالکان کے حوالے

20

نوشہرہ ورکاں،19 اگست(اے پی پی): سی پی او گوجرانوالہ رانا ایاز سلیم کی ہدایت پر چوروں ڈکیتوں کے   خلا ف کارروائی میں تھانہ تتلے عالی پولیس ایس ایچ او محمد ریاض گوندل نے شانی ڈکیت گینگ  اور طارقی چور گینگ سے 19 موٹر سائیکلیں برآمد کرنے کے علاوہ  بارہ لاکھ روپیے  مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل وارثان کے حوالے کیا ہے۔

ایس ایچ او تھانہ تتلے عالی محمد ریاض گوندل کے مطابق شانی ڈکیت گینگ سے چھینی ہوئی چار اور طارقی چور گینگ سے چرائی ہوئی پندرہ موٹر سائیکلیں برآمد  کی گئی ہیں جنہوں نے آئے روز وارداتوں سے عوام کا دم ناک میں کر رکھا تھا جنہیں ڈرامائی انداز میں گرفتار کر کے لوٹا اور چھینا ہوا مال برآمد کیا گیا ہے۔