نگران وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

31

 

اسلام اباد، 25 اگست (اے پی پی):نگران وزیرِ دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نےنیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا جمعہ کو دورہ کیا اور امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی سے ملاقات کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے نگران وزیر دفاع کا نےنیول ہیڈ کوارٹرز آمد پر  استقبال کیا۔  بعدازاں پرنسپل اسٹاف آفیسرز سے وزیر دفاع کا تعارف کرایا گیا۔

ملاقات  میں نیول چیف نے نگران وزیر دفاع کو علاقائی میری ٹائم چیلنجز اور پاک بحریہ کی دفاعی تیاریوں سے آگاہ کیا۔ امیرالبحر نے پاک بحریہ کے مستقبل کے منصوبوں اور ٹرینگ کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

نگران وزیر دفاع نے پاک بحریہ کی دفاعی صلاحیت اور علاقائی بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔