نگران وزیراعظم سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور آغا شکیل احمد درانی کی  ملاقات

5

اسلام آباد،16اگست  (اے پی پی):نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر بلوچستان میر سرفراز چاکر ڈومکی اور آغا شکیل احمد درانی  نے  بدھ کو یہاں  ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے نگران وزیر اعظم کو وز ارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیرِ اعظم نے دونوں رہنماؤں کا شکریہ ادا کیا۔