پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات  کے فرزند کی فاتحہ خوانی، تعزیت کا سلسلہ جاری

5

پشین، 16 اگست (اے پی پی):پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسیٰ روشان کے فرزند شہید اباسین روشان کی فاتحہ خوانی کلی ہیکلزئی میں جاری ہے ، گورنر بلوچستان ملک عبد الولی کاکڑ ، پشتونخوا میپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ، سینئر سیکرٹری سید قادر آغا   سمیت مختلف اضلاع اور علاقوں کے مختلف پارٹیوں کے وفود اور مختلف مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے پشین کلی ہیکلزئی جاکر پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد عیسی روشان سے ان کے بیٹے شہید اباسین خان روشان کے ناگہانی موت پر اظہار تعزیت اور مغفرت کی دعا کی۔