نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے نوابزادہ جمال رئیسانی کی ملاقات

93

اسلام آباد،19اگست  (اے پی پی):نگران وزیرِاعظم انوار الحق کاکڑ سے نوابزادہ جمال رئیسانی نے  ہفتہ  کو یہاں  ملاقات کی ہے ۔ ملاقات میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے دیگر عمائدین و سیاسی شخصیات بھی موجود تھیں۔شرکاء نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔