نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے  چارج سنبھال لیا

5

اسلام آباد،18اگست (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے وزارت آبی وسائل کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے ۔ اس موقع پر سیکرٹری برائے وزارت آبی وسائل، حسن جامی اور سینئر حکام نے احمد عرفان اسلم کو وزارتی امور پرتفصیلی بریفنگ دی۔

 اس موقع پر اجلاس میں شریک افسران سے بات چیت کرتے ہوئے نگراں وزیر آبی وسائل نے کہا کہ یہ وزارت سب سے اہم وزارت ہے اور مختصر وقت میں پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کر سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی سے زندگی، زراعت،صنعت اور ہماری ترقی وابستہ ہے،  ملک کے اجتماعی مفاد کیلئے ہم سب انتہائی محنت اور لگن سے کام کریں گے تاکہ ہم اس ملک کی ترقی میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکیں ۔

نگراں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل احمد عرفان اسلم نے  کہا کہ ڈیمز اور پانی کے دیگر زخائر کے موثر  استعمال سے ہم انرجی اور زراعت کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے جاری شدہ ڈیمز کی تعمیر کی رفتار کو بڑھانا ناگزیر ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں دن رات کوشش کر نا ہو گی۔