دیپالپور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی 

7

دیپالپور،18اگست(اے پی پی ):دیپالپور میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی  ہے  ،تمام سرکاری افسران و ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ تمام ریلیف کیمپس میں پولیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، تحصیل دیپالپور کے تمام ہسپتال بشمول ڈسپنسریاں ہائی الرٹ رہیں گی ، سیلاب زدہ علاقوں میں سرکاری اور نجی اسکولوں میں مقامی تعطیلات ہوں گی، لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ فلڈ ریلیف کیمپوں اور ڈسپنسریوں میں جانوروں کے لیے ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ سیکریٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کو محٖفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں ٹرانسپورٹ مہیا کرے گا ۔