جڑانوالہ سانحہ قابل مذمت ہے، وڈھ تنازعہ کو حل کرنا ہے،فریقین بھی جرگہ کے فیصلے کا احترام کریں؛ نگران وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی

10

کوئٹہ،18اگست(اے پی پی): نگران وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی  نے کہا ہے کہ جڑانوالہ سانحہ قابل مذمت ہے، وڈھ تنازعہ کو حل کرنا ہے، فریقین بھی جرگہ کے فیصلے کا احترام کریں۔

جمعہ کو یہاں  میڈیا سے گفتگو میں  نگران وزیرداخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ  مذہبی مقامات پر حملہ کی کسی مذہب میں اجازت نہیں، جڑانوالہ واقعہ کے ملزمان سے قانون کے مطابق نمٹا جائےگا۔ ایک سوال پر نگران وفاقی وزیر کا کہنا تھا مسئلہ کا بہترین حل مذاکرات ہیں، تنازعہ اگر بات چیت سے حل ہوجائے تو اس سے اچھا کچھ نہیں، واضح کرتا ہوں انتشار کسی کو پھیلانے نہیں دیں گے۔