ملتان،08 اگست(اے پی پی):76 واں یوم آزادی کے موقع پر نامور شاعر اور ماہر تعلیم ڈاکٹر امین نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ چند دنوں کے بعد چودہ اگست کو ہم جشن آزادی منانے جارہے ہیں،ہم خوش قسمت ہیں کہ ہمارے آباؤاجداد کی محنت کی وجہ سے ہمیں یہ پاکستان نصیب ہوا، اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم نے اسکو سنبھالنا ہے اس کی حفاظت کرنی ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئے کوششں کرنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بحیثیت استاد میرا یہی پیغام ہے کہ بنیادی کام استاد کا اپنے ماضی کے ورثا کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوتا ہے، آج کا دور ٹیکنالوجی اور سائنس کا ہے، ملکوں کی ترقی کا راز اسی میں ہے، لہذا ہمارے طالب علموں کو محنت کرکے پسینہ بہا کر کوشش کرکے ان میدانوں میں ترقی کرنی ہے اور پاکستان کو پوری دنیا کا ایک اہم ملک بنانا ہے۔











