پتوکی؛یوم استحصال کشمیر پر میونسپل کمیٹی آفس میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد

29

 پتوکی،05 اگست (اےپی پی ):یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر رانا محمد امجد اور چیف آفیسر میونسپل خالد محمود کی قیادت میں سیمینار اور ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں تاجر اور صحافی برادری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام اور طلباء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔

ریلی کے شرکاء نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی تسلط اور حقوق سلب کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی، مقررین اور شرکاء نے مظلوم کشمیریوں کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق استصواب رائے کا حق دینے کا مطالبہ کیا اور کشمیری بھائیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا۔